مرغى ذبح كرنے كے فورا بعد جبكہ ابھى مرغى ميں حركت ہو كو كھولتے ہوئے پانى ميں ڈالنا تاكہ اس كے پروں كى صفائى آسانى سے ہو جائے، اگر ہم ايسا يقينى طور پر ديكھ ليں تو كيا اس مرغى كو كھانا جائز ہے ؟
ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح بن عثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے ركھا تو ان كا جواب تھا:
جب وہ ذبح كى جا چكى ہے تو پھر كوئى حرج نہيں.
سوال: ؟
ليكن اس ميں تو ابھى جان ہے اور وہ حركت كر رہى اور پھڑك رہى ہے؟
جواب:
اگر تو ذبح كے بعد ہے تو اس ميں كوئى حرج نہيں ( اور اس كا كھانا حلال ہے ) ليكن يہ جائز نہيں وہ اسے اس تكليف اور عذاب سے دوچار كريں .