ايك لڑكى كے دانت اوپر نيچے بہت ہى موذى شكل اور زرد رنگ كے ہيں، اور انہيں صحيح كرنے كے ليے رگڑنا ضرورى ہے، تو كيا وہ ايسا كر سكتى ہے ؟
ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ كے سامنے ركھا تو ان كا جواب تھا:
جى ہاں، اس ميں كوئى حرج نہيں؛ كيونكہ يہ عيب دور كرنا ہے، نہ كہ خوبصورتى و جمال كے ليے.
سوال:
آپ كہينگے كہ: ليكن اس ميں تو زيادہ خوبصورتى اور جمال ہے ؟
جواب:
كوئى حرج نہيں. ( كيونكہ اس كا اصل مقصد يہ تو نہ تھا، بلكہ يہ تو اس كے تابع حاصل ہوا ہے ).