قبرستان والى دعا وہاں سے گزرنے والے كے ليے بھى ہے يا كہ صرف اندر جانے والا ہى پڑھ سكتا ہے؟
اور اگر سڑك اور راستہ قبرستان كى ديوار كے برابر ميں ہو تو كيا اس كے ليے سڑك سے گزرتے ہوئے دعا پڑھنى مشروع ہے ؟
مندرجہ بالا سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح عثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے پيش كيا گيا تو ان كا جواب تھا:
فقھاء رحمہم اللہ كا كہنا ہے كہ: قبرستان كے قريب سے گزرنے والے اور اندر جانے والے دونوں كے دعا پڑھنى سنت ہے.
تو اس بنا پر گزرنے والا سلام كرے اور چلا جائے .