چند اشخاص نے مل كر ايك كميٹى قائم كى ہے كہ اس ميں ہر شخص چاہے وہ چھوٹا ہو يا بڑا مرد ہو يا عورت ہر سال كى ابتدا ميں ايك سو ڈالر جمع كروا كر اس ميں شركت كرے گا، وہ اسطرح كہ وہ يہ رقم ديت اور دوسرى مصيبت ميں استعمال كے ليے جمع كرينگے، اور مصيبت زدہ شخص كو ادا كى جائے گى، تو كيا اس مال كو سال مكمل ہونے پر زكاۃ ہو گى ؟
اگر تو ايسے ہى ہے جيسا بيان كيا گيا ہے، اور وہ مال جو انہوں نے فنڈ ميں جمع كروايا ہے، جمع كروانے كو واپس نہيں ملتا بلكہ فنڈ دينے سے ان كى خاص ملكيت سے خارج ہو گيا ہے، اور صرف اسےوہاں صرف كيا جاتا ہے جس كے ليے يہ فنڈ جمع ہوا ہے تو اس ميں زكاۃ نہيں .