ميں نے ملاحظہ كيا ہے كہ كچھ لوگ جب كسى بھى قبر پر كوئى درخت اگا ہوا ديكھتے ہيں تو قبر والے كى صفات بيان كرنا شروع ہو جاتے ہيں كہ وہ ايسا ايسا تھا، كيا قبروں پر درخت اگنے كا اس كے ساتھ كوئى تعلق ہے ؟
اس كى كوئى دليل نہيں، اور نہ ہى قبروں پر درخت اور گھاس اگنا قبر والے كے صالح اور نيك ہونے كى دليل ہے، بلكہ يہ خيال اور ظن باطل ہے، درخت تو ہر نيك اور فاجر كى قبر پر اگتے ہيں، يہ كوئى نيك اور صالح لوگوں كے ساتھ خاص نہيں.
اس ليے عقيدہ ميں انحراف ركھنے اور باطل عقيدہ كے مالك لوگوں كى باتوں ميں آكر دھوكہ نہيں كھانا چاہيے.
اللہ تعالى ہى ممد و معاون ہے.