جب كوئى شخص كسى ايك شہر سے دوسرے شہر جائے اور راستے ميں ايسے علاقے سے گزرے جہاں اس كا كوئى قريبى رہتا ہو اور وہاں دو دن رہے تو كيا وہ مسافر شمار ہو گا يا مقيم ؟
يہ شخص جب تك اپنے وطن ميں نہيں تو مسافر شمار ہو گا، چاہے وہاں اس كا كوئى عزيز يا بھائى بہن وغيرہ رہتا ہو، ليكن وہ اكيلا نماز ادا نہ كرے بلكہ باجماعت نماز ادا كرے، اور ان كے ساتھ چار ركعت ادا كرے كيونكہ نماز باجماعت ادا كرنا واجب ہے.
ليكن اگر اس كے ساتھ كوئى ايك يا زيادہ اشخاص ہوں تو وہ قصر نماز كريں، يا پھر وہاں كى مقامى جماعت كے ساتھ مكمل نماز ادا كريں.
ليكن اگر اس نے چار يوم سے زيادہ رہنے كى نيت كى تو وہ چار ركعتى نماز پورى ادا كرے گا، چاہے مسافر اكيلا ہو يا ايك سے زيادہ.