بعض اوقات جب ميں جماعت كے ساتھ آكر ملوں تو مجھے ياد نہيں رہتا كہ جماعت كے ساتھ كتنى ركعت ادا كى ہيں، اور كتنى باقى رہتى ہيں، اور اسى وقت ميرے ساتھ صف ميں تين يا اس سے بھى زيادہ اشخاص آكر جماعت كے ساتھ ملتے ہيں.
ميرا سوال يہ ہے كہ كيا باقى مانندہ ركعات ميں ان كے ساتھ ادا كر سكتا ہوں، خاص كر يہ كہ كئى ايك اشخاص تو ايك ہى غلطى پر نہيں ہو سكتے ؟
ركعات ميں شك كى حالت ميں انسان كو يقين پر عمل كرنا چاہيے، چنانچہ وہ كم ركعات كى تعداد پر اعتماد كرتا ہوا اس كے مطابق ركعات ادا كرے، اور اگر ظن غالب پر بنا كرے يعنى اس كے ذہن ميں جو راجح ہو چاہے ساتھ والوں كو ديكھ كر ہى تو اس ميں بھى كوئى حرج نہيں، ليكن دونوں حالتوں ميں ہى آخر ميں سجدہ سہو كرنا ہو گا.
واللہ اعلم .