ميں عورت كے انگوٹھى پہننے كے متعلق سوال كرنا چاہتى ہوں كہتے ہيں كہ عورت كا اپنے انگوٹھے اور انگشت شہادت ميں انگوٹھى پہننا كفار كے ساتھ مشابہت ہے، آپ سے گزارش ہے كہ اس كى وضاحت فرمائيں.
عورت اپنے ساے ہاتھ ميں انگوٹھى پہن سكتى ہے، امام نووى رحمہ اللہ كہتے ہيں:
" مسلمان اس پرمتفق ہيں كہ مرد كے ليے اپنى چھنگلى (سب سے چوٹى انگلى ) ميں انگوٹھى پہننا سنت ہے، ليكن عورت كے ليے اپنى سارى انگلى ميں انگوٹھى پہننا جائز ہے " اھـ
شرح مسلم للنووى. اور عون المعبود ( 11 / 286 ).
واللہ اعلم .