میں ایک مشکل سےدوچارہوں وہ یہ کہ میں بچپن سے لےکرابھی تک انگوٹھاچوستی آرہی ہوں اوریہ عادت بیماری کی حالت میں اور زیادہ ہوجاتی ہے ۔
مجھےشک ہےکہ آیایہ حرام ہےکہ نہیں؟ اورکیااس سےمیراروزہ باطل ہوجاتاہے؟
میری سہیلی نےمجھےیہ کہا ہےکہ جسم میں کوئی چیزبھی چلی جائےتوروزہ باطل ہوجاتاہے میری آپ سےگزارش ہےکہ جتنی جلدی ہوسکےمیرے سوال کاجواب دیں کیونکہ عنقریب رمضان شروع ہونےوالا ہےاورمیں اس معاملےسےشرم محسوس کرتےہوئےاس معاملےمیں کسی سےبات نہیں کرتی حتی کہ اپنےخاوندسےبھی نہیں۔
آپ اس عادت کوچھوڑنےکی کوشش کریں اورجب بھی یادآئےاپنےانگوٹھےکومنہ سےکھینچ لیں توجوکچھ جہالت اور بھول کی حالت میں آپ سےسرزدہوچکاہے وہ آپ کےروزےکوکوئی نقصان نہیں دےگا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے : ( اللہ تعالی نےمیری امت سےخطاءاورنسیان ( غلطی ) اورجس پروہ مجبورکئےگئےوہ معاف کردیاہے ) سنن ابن ماجہ حدیث نمبر۔(2033) صحیح الجامع۔(1731)
واللہ اعلم .