ہندو كے ساتھ كيا ہوا وعدہ جس ميں اللہ تعالى كى شريعت كى مخالفت نہيں پائى جاتى اسے پورا كرنے كا حكم كيا ہے ؟
ايسا وعدہ جس ميں كوئى شرعى مخالفت نہ پائى جاتى ہو اسے پورا كرنا واجب ہے.
اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:
اور تم وعدوں كو پورا كرو، كيونكہ وعدوں كى باز پرس ہو گى الاسراء ( 34 ).
چاہے وہ وعدہ كسى ہندو كے ساتھ ہو يا كسى اور كے ساتھ، جب وعدہ پوار كرنے ميں اسلام كو كسى قسم كا گزند اور نقصان نہيں پہنچتا تو اسے پوار كرنا چاہيے.
اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور ان كے صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.