میں نے اسلام قبول کرنے کے دو ماہ بعد ایک مسلمان شخص سے شادی کرلی ، لیکن مجھے نکاح کی شروط کا علم نہیں تھا ، میں نے عدالت میں نکاح کیا اورمیرا کوئي ولی نہیں تھا ، توکیا یہ عقدنکاح صحیح ہے ، میرا خاوند تجدید نکاح نہیں کروانا چاہتا اب مجھے کیا کرنا چاہیے ؟
الحمدللہ
خاوند کوتجدید نکاح پرآمادہ کرنا ضروری ہے کہ ولی کی طرف سے نکاح کی اجازت ہو اورخاوند اسے قبول کرے ۔
آپ اپنے خاوند سے اجتناب کرنا برداشت کریں اوراس سے علیحدہ ہوجائیں جب تک کہ وہ تجدید نکاح نہیں کرتا ۔
اللہ تعالی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ، آپ مزيد تفصیل کے لیے سوال نمبر (2127 ) اور (6122 ) کے جوابات کا بھی مطالعہ کریں ۔
واللہ اعلم .