اپنے ہاتھوں کو نہ چھپانے والی خاتون کیلئے ہاتھوں پر مہندی لگانے کا حکم
اس بنا پر: آپ کسی بھی ایسی خاتون کے ہاتھوں پر مہندی مت لگائیں جس
کے بارے میں آپ کو یہ علم ہو کہ وہ اپنے ہاتھوں کو نہیں چھپائے گی، بلکہ اجنبی
لوگوں کے سامنے ہاتھ کھلے رکھے گی، مبادا آپ بے پردگی میں ان کی معاون نہ بن جائیں،
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
(
وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا
اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ)
ترجمہ: گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد مت کرو، اللہ تعالی سے ڈرو،
بیشک اللہ سخت سزا دینے والا ہے [المائدة:2]
تاہم جن خواتین کے بارے میں آپ یہ علم
رکھتی ہوں کہ وہ ہاتھوں کو ڈھانپ کر رکھتی ہیں یا آپ کو غالب گمان یہی ہو کہ وہ
اپنے ہاتھ ڈھانپ کر رکھیں گی، تو ایسی صورت میں آپ ان کے ہاتھوں پر مہندی اور اسی
طرح کی دیگر جائز چیزیں لگا سکتی ہیں۔.
10,465