4,453

عنوان : بیوی نے خاوند سے کہا میں تمہاری بیوی نہیں۔

سوال: 115211

عورت اگر اپنے خاوند سے کہے میں تمہاری  بیوی  نہیں تو اس کا حکم کیا ہو گا  ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ تعالی کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

عورت کا اپنے خاوند سے کہنا میں تمہاری بیوی نہیں اس سے کچھ بھی نہیں ہوگا کیونکہ بیوی اپنے خاوند کو طلاق دینے کا اختیار نہیں رکھتی، طلاق تو خاوند کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔

اور اگر خاوند نے اپنی بیوی کو کہا: تم میری بیوی نہیں تو یہ طلاق کے کنایہ والے الفاظ میں شامل  ہو گا، جیسے کہ سوال نمبر ( 100997 ) کے جواب میں بیان ہو چکا ہے۔

بیوی کو چاہیے کہ وہ اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کرے، کیونکہ ہو سکتا ہے خاوند ان الفاظ سے غصہ میں آ جائے اور وہ بھی اسے اسی جیسے الفاظ کہہ دے  اور بیوی کے کلام کی تاکید کرتے ہوئے کہے: جی ہاں، تم میری بیوی نہیں ہو! یا اس طرح کے اور الفاظ کہہ دے۔

میاں بیوی کے جھگڑوں کو محبت و مودت کی فضا میں طرفین کے حقوق کا خیال کرتے ہوئے حل کرنا چاہیے۔

اللہ تعالی سب کو ایسے عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے جو اللہ تعالی پسند فرماتا اور جن سے راضی ہوتا ہے۔

واللہ اعلم

حوالہ جات

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل خبرنامہ

اسلام سوال و جواب کی میلنگ لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android