3,216

قرضوں کی ادائیگی کیلئے استطاعت ہے تو کیا قرضوں کی موجودگی میں حج کر سکتا ہے؟

سوال: 130420

میں حج کرنا چاہتاہوں ۔۔۔ لیکن مجھ پر قرض ہے، میں سات سال سے قرض خواہوں کو مِلا بھی نہیں ہوں ، میں نے خط و کتابت اور ٹیلیفون کے ذریعے رابطے کی بہت کوشش کی ہے، اور ان کے بارے میں میں نے لوگوں سے بھی پوچھا ہے، لیکن ان سے ملاقات نہیں ہوسکی، میں اس ملک میں نہیں رہتا جہاں وہ رہتے ہیں، تو میں کیا کروں؟ سات سال سے میں ان کو تلاش کرنے کی ناکام کوششیں کر رہاہوں، تو ان حالات میں حج کیسے کروں ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ تعالی کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

اس حالت میں آپکو حج سے نہیں روکا جاسکتا ، اس لئے کہ آپ جس وقت بھی ان سے ملیں گے تو قرض کی ادائیگی کر سکتے ہیں، اور آپ خود بھی ذہنی طور پر قرض ادا کرنے کیلئے تیار ہو، تو اس حالت میں آپ کو حج سے نہیں روکا جا سکتا، آپ انکی تلاش میں رہیں جیسے ہی آپکو ملیں آپ انکا حق واپس کردیں۔

واللہ اعلم .

حوالہ جات

ماخذ

فضيلۃ الشيخ عبد اللہ بن جبرين رحمہ اللہ

at email

ایمیل خبرنامہ

اسلام سوال و جواب کی میلنگ لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android