5,063

ایک شخص نے روزے کی حالت میں کسی کو کہہ دیا: "میرا روزہ نہیں ہے"تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟

سوال: 223736

میں نے رمضان میں ایک دن کسی کو جان بوجھ کر کہہ دیا کہ میرا روزہ نہیں ہے، تو میرے روزے کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ تعالی کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

آپ کا یہ کہنا کہ: "میرا روزہ نہیں ہے" اگر اس کا مقصد یہ تھا کہ آپ نے اپنے روزے کی نیت توڑ لی ہے اور اب آپکا روزہ نہیں ہے، تو اس سے آپکا روزہ ٹوٹ چکا ہے، چاہے آپ نے کچھ کھایا ہو یا  نہ۔

پہلے سوال نمبر: (95766) کے جواب میں گزر چکا ہے کہ: جو شخص  روزہ توڑنے کی پکی نیت کر لے ، اور اسے اپنی نیت میں کسی قسم کا تردد نہ ہو ، تو اس کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اور اسے اس دن کی قضا دینا ہوگی۔

اور اگر آپ نے  "میرا روزہ نہیں ہے" صرف غلط بیانی کے طور پر کہا، اور آپ نے روزہ توڑنے کی نیت نہیں کی ، تو یہ جھوٹ شمار ہو گا ، اوراس سے آپ کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

کیونکہ روزہ اسی شخص کا ٹوٹتا ہے جو کھا ، پی کر ، یا جماع وغیرہ کر کے روزہ توڑے، یا روزہ توڑنے کی پکی نیت کر لے، چنانچہ  محض غلط بیانی سے  روزہ نہیں ٹوٹے گا، آپ جھوٹ بولنے پر اللہ تعالی سے توبہ کریں، کیونکہ جھوٹ بولنا اخلاق مذمومہ میں سےہے، اور اس سے روزے کا اجر کم ہو جاتا ہے۔

مزید کیلئے آپ سوال نمبر: (37989) کا مطالعہ کریں۔

واللہ اعلم.

حوالہ جات

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل خبرنامہ

اسلام سوال و جواب کی میلنگ لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android