1-اسلام میں خواتین کی تحقیر بالکل نہیں کی گئی۔
2- قرآن کریم کی جن آیات میں بیٹوں کو زینت قرار دیا گیا ہے وہ لوگوں کی عادات کا ذکر ہے، یہ نہیں ہے کہ بیٹوں کی وجہ سے انسان فخر کرنے لگے، اور بیٹیوں کو چھوڑ کر صرف بیٹوں سے ہی محبت کرے۔
3-بیٹیوں کی تحقیر اہل جاہلیت کا طریقہ کار تھا، اہل اسلام اس سے کوسوں دور ہیں۔
4- اللہ تعالی نے بنی نوعِ آدم کی عزت افزائی فرمائی ہے اس میں عورتیں بھی اسی طرح شامل ہیں جیسے مرد شامل ہیں۔