8,422

كيا احرام كى چادريں تبديل كرنا جائز ہيں ؟

سوال: 42441

ميں دوران حج منى ميں سويا ہوا تھا تو مجھے احتلام ہو گيا، اور جب بيدار ہوا تو غسل كر كے اپنا احرام تبديل كر ليا، كيا ميرا يہ فعل صحيح تھا، اور كيا ميرا حج صحيح ہے ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ تعالی کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

جى ہاں محرم شخص كے ليے احرام كا لباس تبديل كرنا جائز ہے، اس كے متعلق سوال نمبر ( 26722 ) كے جواب ميں مستقل فتوى كميٹى كا فتوى بيان ہو چكا ہے، آپ اس كا مطالعہ كر ليں، ذيل ميں اس كے متعلق ہم شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كا فتوى بھى نقل كر ديتے ہيں:

شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ تعالى كا كہنا ہے:

" حج اور عمرہ ميں محرم شخص كے ليے چاہے وہ مرد ہو يا عورت وہ احرام كا لباس تبديل كرنا جائز ہے جس ميں اس نے احرام كى ابتدا كى تھى، اور وہ دوسرا احرام زيب تن كر سكتا ہے ليكن شرط يہ ہے كہ وہ لباس حالت احرام ميں زيت تن كيے جانے والے لباس ميں سے ہو "

ديكھيں: المنھج لمريد العمرۃ والحج الفائدۃ الخامسۃ.

واللہ اعلم .

حوالہ جات

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل خبرنامہ

اسلام سوال و جواب کی میلنگ لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android