4,838

تعزيت كے وقت بعض لوگوں كا كہنا كہ: باقى مانندہ آپ كى زندگى ميں

سوال: 9845

ميں نے سنا ہے كہ بعض لوگ تعزيت ميں يہ كہتےہيں: ( باقى مانندہ آپ كى زندگى ميں ) يہ قول كہاں تك صحيح ہے ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ تعالی کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

يہ كہنا غلط ہے، كونسى چيز باقى مانندہ ہے، حالانكہ اللہ عزوجل تو فرما رہے ہيں:

اور ہر گروہ كے ليے ايك ميعاد متعين ہے، سو جس وقت ان كى ميعاد معين آ جائےگى تو اس وقت ايك ساعت نہ پيچھے ہٹ سكيں گے اور نہ آگے بڑھ سكيں گے الاعراف ( 34 ).

لھذا جب ميت فوت ہوئى تو اس نے اپنى سارى عمر پورى كر لى تھى، اور نہ تو وہ ايك سيكنڈ آگے ہوسكتى ہے اور نہ ہى پيچھے تو پھر باقى مانندہ كيا رہا ؟

پھر اس ميں تعزيت ميں سنت طريقہ كى مخالفت بھى ہے، سنت تو يہ ہے كہ تعزيت ميں يہ كہا جائے:

جو اللہ نے ليا وہ اللہ كا ہى تھا، اور جو اس نے دے ركھا ہے وہ بھى اللہ كا ہى ہے.

يا يہ كہا جائے:

اللہ تعالى آپ كے اجروثواب ميں زيادتى كرے، اور آپ كى بہتر تسلى دے اور آپ كے فوت شدہ كو بخشے.

اس طرح كے كلمات كہنے چاہيں.

حوالہ جات

ماخذ

كتاب الايمان بالقضاء و القدر تاليف: محمد بن ابراہيم الحمد ( 166 )

at email

ایمیل خبرنامہ

اسلام سوال و جواب کی میلنگ لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android