زوجین کو اس بات کا بخوبی علم ہونا چاہیے کہ جنابت کی حالت میں غسل واجب ہونے کے دو بنیادی اسباب ہیں:
1) ہمبستری (جماع): یعنی مرد کا اپنی بیوی کی شرمگاہ میں عضو داخل کرنا، خواہ انزال نہ ہو۔
2) منی خارج ہونا، اس کی دلیل سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (غسل کا پانی ؛ منی کے خارج ہونے سے واجب ہوتا ہے۔)