
عقیدہ
شرک کی کیا حقیقت ہے اور شرک کی کتنی اقسام ہیں؟
1-اللہ تعالی کی ربوبیت، الوہیت اور اسما و صفات سے تعلق رکھنے والے خالصتاً اللہ کے حق کو غیر اللہ کے لیے بجا لانا شرک اکبر کہلاتا ہے۔ شرک کی یہ قسم کبھی تو واضح ہوتی ہے اور کبھی خفیہ بھی ہوتی ہے، اسی طرح اس کا تعلق نظریات، افعال اور اقوال سے بھی ہو سکتا ہے۔ 2- شرک اکبر کا ذریعہ بننے والا کوئی بھی کام شرک اصغر کہلاتا ہے، یا پھر شرعی نصوص میں اسے شرک کہا گیا ہے لیکن وہ در حقیقت شرک اکبر تک نہیں پہنچتا۔ شرک اصغر بسا اوقات بالکل واضح ہوتا ہے، مثلاً: تعویذ گنڈے وغیرہ پہننا، دھاگا باندھنا، مخصوص نظریات کے ساتھ انگوٹھی پہننا، اور بسا اوقات شرک اصغر خفیہ بھی ہوتا ہے، جیسے کہ ریاکاری ، اسی طرح شرک اصغر کا تعلق نظریات سے بھی ہو سکتا ہے اور ایسے ہی کچھ اقوال و افعال بھی شرک اصغر ہو سکتے ہیں۔ 3- شرک اکبر اور شرک اصغر کے حکم میں فرق یہ ہے کہ شرک اکبر کی وجہ سے انسان اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، اس لیے شرک اکبر کے مرتکب افراد پر اسلام سے خارج ہونے اور ارتداد کا حکم لگا یا جائے تو وہ کافر اور مرتد ہو گا، جبکہ شرک اصغر کا مرتکب شخص اسلام سے خارج نہیں ہوتا، بلکہ وہ مسلمان ہی رہے گا ، البتہ شرک اصغر کا مرتکب شخص انتہائی خطرناک صورت حال میں ہوتا ہے۔محفوظ کریںتعویذ کے احکامات، اور کیا تعویذ سے نظر بد اور حسد سے بچاؤ ممکن ہے؟
علمائے کرام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ نظر بد کے علاج کے لیے غیر قرآنی تعویذ حرام ہے، لیکن اگر قرآنی آیات پر مشتمل ہو تو اس کے بارے میں اختلاف ہے، چنانچہ کچھ اہل علم نے اس کی اجازت دی ہے جبکہ کچھ نے منع کیا ہے، تاہم ممانعت کا موقف احادیث کے عموم اور سد ذرائع کے طور پر زیادہ راجح معلوم ہوتا ہے۔محفوظ کریںجمعہ کے دن کو Black Friday کا نام دیتے ہوئے سیل لگانے کا حکم
بلیک فرائیدے Black Friday کے نام سے لگائی جانے والی سیل سے خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اسی طرح اس دن جو آفر پیش کی جاتی ہیں ان سے استفادہ کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، اگرچہ یہ عیدِ تشکر کا دن ہو یا اسی عید کے ماتحت کے طور پر منایا جائے، یا اس دن میں کرسمس ڈے کی تقریبات کے لیے تحائف کی خریداری سستے داموں کی جائے تب بھی اس دن میں خریداری کرنا جائز ہے بشرطیکہ خریدار ایسی چیز خریدے جو مباح ہو، لہذا کوئی ایسی چیز یا تحفہ نہ خریدے جس کو کرسمس ڈے منانے میں استعمال کیا جاتا ہو۔ اگر کافر ہر سال اس دن کا انتظار کرتے ہیں اور اسی دن سیل آفر، تعارفی قیمتیں اور اس دن کا مخصوص نام بھی رکھتے ہیں تو ہمیں خرید و فروخت کرتے ہوئے ان کی مشابہت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہم بھی اپنی دکانوں میں سامان کی قیمتیں کم کریں؛ تاہم اگر کسی خریدار کو یہ آفر دستیاب ہوتی ہے تو وہ اپنی ضرورت کی چیز پہلے بیان کی گئی تعلیمات کی روشنی میں خرید سکتا ہے۔محفوظ کریںاسلامی عقائد محض نظریات نہیں بلکہ مکمل عملی نظام زندگی ہے، اور اسلامی عقیدے سے متعلق اہم کتب
محفوظ کریںمصائب اور پر فتن دور کے لیے نبوی دعائیں اور اذکار
مشکل حالات کے خاتمے اور فتنوں سے بچاؤ کے لیے درج ذیل دعائیں ہیں: { اَللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ} ، {لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ } ،{ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيْمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ }، { اَللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي وَأَنْتَ نَصِيرِي وَبِكَ أُقَاتِلُ } ، { لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّيْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ}، { أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنَ وَأَنْ يَّحْضُرُوْنَ }، {اَللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو فَلا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ } {يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ}، {اَللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا }محفوظ کریںنافرمان موحدین کسی وقت عذاب قبر میں مبتلا ہو سکتے ہیں، جبکہ قبر کا بھینچنا سب کے لیے ہو گا۔
محفوظ کریںانسان خود مختار اور صاحب ارادہ ہے، اور نیک یا بد بخت کون ہے یہ اللہ جانتا ہے۔
محفوظ کریںعلم غیب اور اس کی اقسام
محفوظ کریںقیامت کے دن حساب کی انواع و اقسام
محفوظ کریںعیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں مسلمانوں کا عقیدہ
سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آپ اللہ تعالی کے بندوں میں سے ایک بندے ہیں، اور آپ اللہ تعالی کے مکرم رسولوں میں سے ایک رسول ہیں، آپ کو اللہ تعالی نے بنی اسرائیل کی جانب رسول بنا کر بھیجا کہ آپ انہیں اللہ تعالی کی وحدانیت اور عبادت کی دعوت دیں۔ مسلمان مانتے ہیں کہ وہ خود الٰہ نہیں ہیں، اور نہ ہی وہ اللہ کے بیٹے ہیں عیسائی ان کے بارے میں یہ دونوں باتیں جھوٹی کرتے ہیں۔ مسلمان یہ بھی عقیدہ رکھتے ہیں کہ اللہ تعالی نے آپ کی تصدیق کے لیے آپ کو نشانیاں دیں۔ آپ کی پیدائش کنواری سیدہ مریم بتول سے والد کے بغیر ہوئی ہے۔ آپ علیہ السلام نے یہودیوں کے لیے کچھ ایسی چیزوں کو حلال قرار دیا جو پہلے ان پر حرام تھیں، آپ علیہ السلام کو موت نہیں آئی اور نہ ہی آپ کے دشمن یہود آپ کو قتل کر سکے ہیں، بلکہ اللہ تعالی نے آپ کو یہودیوں سے محفوظ رکھا اور انہیں زندہ ہی آسمان کی طرف اٹھا لیا۔ مسلمانوں کے عقیدے میں شامل ہے کہ عیسی علیہ السلام نے اپنے پیروکاروں کو ہمارے نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی خوش خبری سنائی تھی، آپ آخری زمانے میں دوبارہ پھر نازل ہوں گے اور یہودی انہیں جھٹلا دیں گے کہ انہوں نے تو اپنے تئیں عیسیٰ بن مریم کو قتل کر دیا تھا، جبکہ عیسائی انہیں اس لیے جھٹلا دیں گے کہ ان کے دعوے میں عیسیٰ بن مریم اللہ ہیں یا اللہ کے بیٹے ہیں۔ نیز سیدنا عیسیٰ بن مریم بھی ان سے اسلام کے علاوہ کوئی اور دین بھی قبول نہیں کریں گے، اور قیامت کے دن عیسائیوں کے عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق الوہیت کے جھوٹے دعوے سے اظہار براءت کریں گے۔محفوظ کریں