عقیدہ
عذابِ قبر کے تفصیلی اسباب
1-عذاب قبر کا سبب بننے والے گناہ: اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرنا، نفاق، اللہ کی شریعت کو بدلنا، پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا، لوگوں کی چغلی اور غیبت کرنا، جھوٹ بولنا، قرآن کریم کو سیکھنے کے بعد توجہ نہ دینا، فرض نمازیں سو کر گزار دینا، سود کھانا، زنا کرنا، لوگوں کو نیکی کا کہنا اور خود اپنے آپ کو بھول جانا، رمضان میں بغیر عذر کے روزہ توڑنا، مال غنیمت میں سے خیانت کرنا، مرد کا ٹخنوں سے نیچے لباس رکھنا، حاجیوں کی چوری کرنا، جانور کو قید کر کے تکلیف دینا، اور قرض نہ لوٹانا۔محفوظ کریںقیامت کی چھوٹی اور بڑی نشانیاں
محفوظ کریںکسی بھی شخص سے بڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے محبت کرنا ہم پر کیوں واجب ہے؟
محفوظ کریںہم اپنے دلوں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کیسے بڑھائیں؟
محفوظ کریںعیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں مسلمانوں کا عقیدہ
سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آپ اللہ تعالی کے بندوں میں سے ایک بندے ہیں، اور آپ اللہ تعالی کے مکرم رسولوں میں سے ایک رسول ہیں، آپ کو اللہ تعالی نے بنی اسرائیل کی جانب رسول بنا کر بھیجا کہ آپ انہیں اللہ تعالی کی وحدانیت اور عبادت کی دعوت دیں۔ مسلمان مانتے ہیں کہ وہ خود الٰہ نہیں ہیں، اور نہ ہی وہ اللہ کے بیٹے ہیں عیسائی ان کے بارے میں یہ دونوں باتیں جھوٹی کرتے ہیں۔ مسلمان یہ بھی عقیدہ رکھتے ہیں کہ اللہ تعالی نے آپ کی تصدیق کے لیے آپ کو نشانیاں دیں۔ آپ کی پیدائش کنواری سیدہ مریم بتول سے والد کے بغیر ہوئی ہے۔ آپ علیہ السلام نے یہودیوں کے لیے کچھ ایسی چیزوں کو حلال قرار دیا جو پہلے ان پر حرام تھیں، آپ علیہ السلام کو موت نہیں آئی اور نہ ہی آپ کے دشمن یہود آپ کو قتل کر سکے ہیں، بلکہ اللہ تعالی نے آپ کو یہودیوں سے محفوظ رکھا اور انہیں زندہ ہی آسمان کی طرف اٹھا لیا۔ مسلمانوں کے عقیدے میں شامل ہے کہ عیسی علیہ السلام نے اپنے پیروکاروں کو ہمارے نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی خوش خبری سنائی تھی، آپ آخری زمانے میں دوبارہ پھر نازل ہوں گے اور یہودی انہیں جھٹلا دیں گے کہ انہوں نے تو اپنے تئیں عیسیٰ بن مریم کو قتل کر دیا تھا، جبکہ عیسائی انہیں اس لیے جھٹلا دیں گے کہ ان کے دعوے میں عیسیٰ بن مریم اللہ ہیں یا اللہ کے بیٹے ہیں۔ نیز سیدنا عیسیٰ بن مریم بھی ان سے اسلام کے علاوہ کوئی اور دین بھی قبول نہیں کریں گے، اور قیامت کے دن عیسائیوں کے عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق الوہیت کے جھوٹے دعوے سے اظہار براءت کریں گے۔محفوظ کریںانبیائے کرام علیہم السلام کے مراتب
محفوظ کریںانبیائے کرام کی معصومیت
انبیائے کرام تبلیغ رسالت کے حوالے سے معصوم عن الخطا ہیں، لہذا اللہ تعالی نے ان کی جانب جو بھی وحی کی اس میں سے کسی بات کو نہیں چھپاتے، اور نہ ہی اپنی طرف سے کچھ اضافہ کرتے ہیں۔ جبکہ بطور انسان ان سے غلطی ہو سکتی ہے، تاہم انبیائے کرام سے بطور انسان بھی کبیرہ گناہ نہیں ہوتا، اسی طرح رسالت اور وحی سے متعلقہ امور میں غلطی کا امکان نہیں ہوتا۔ بعض دنیاوی امور میں غیر ارادی غلطی ان سے ہو سکتی ہے، ان تمام امور کی تفصیلات مکمل جواب میں ملاحظہ کریں۔محفوظ کریںکتابوں اور رسولوں پر ایمان
محفوظ کریںرسولوں پر ایمان کیا ہے؟
محفوظ کریںلوگوں کو رسولوں کی ضرورت
محفوظ کریں